24 نیوز کا لائسنس بحال کرنیکی درخواست پرحکم امتناعی میں توسیع

24 نیوز کا لائسنس بحال کرنیکی درخواست پرحکم امتناعی میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کے لئے دائر درخواست پراپنے حکم امتناعی میں 15جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیمرا کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر سماعت کی، سٹی نیوز نیٹ ورک نے پیمرا کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے،سٹی نیوز نیٹ ورک نے اپنی اپیل میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا ہے،سٹی نیوز نیٹ ورک کا موقف ہے کہ پیمرا نے موقف سنے بغیر لائسنس معطل کیا جو غیر قانونی اقدام ہے۔

24 نیوز

مزید :

صفحہ آخر -