سابق فوجیوں کو پولیس میں مستقل نہ کرنے کی درخواستوں پربحث کیلئے فریقین کے وکلا ء طلب

      سابق فوجیوں کو پولیس میں مستقل نہ کرنے کی درخواستوں پربحث کیلئے فریقین ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سابق فوجیوں کی پولیس میں ملازمت مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستوں پر فریقین کے وکلا کو مزید بحث کے لئے 13 جولائی کو طلب کرلیاہے،جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق فوجیوں محمد اشرف ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق فوجیوں کو قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف کیا گیا، سابق فوجی سپاہی مستقل کرنے کی سرکاری پالیسی کے زمرے میں نہیں آتے، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ محکمہ پولیس نے سابق فوجیوں کو بطور سپاہی کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا، میرٹ پر محکمہ پولیس میں بطور سپاہی بھرتی کیا گیا، 10 سال سے محکمہ پولیس میں کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں، دیگر محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں پر مستقل کردیا گیا ہے، محکمہ پولیس درخواست گزاروں کو دس سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں کررہا، عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کو سابق فوجیوں کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

وکلا طلب

مزید :

صفحہ آخر -