ای لائبریری ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے کیس میں مدعی کے وکلا 17 جولائی کو طلب
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کی ای لائبریریز کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستوں پرمدعاعلیہان کے وکلا کو 17 جولائی کو بحث کیلئے طلب کر لیاہے،پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیاہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپورٹس بورڈ نے صوبے کے 36 اضلاع میں ای لائبریریز قائم کیں، ای لائبریریز کے لیے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے بلڈنگز بنائی گئیں، تمام اضلاع میں میں گریڈ ایک سے اٹھارہ تک ملازمین بھرتی کئے گئے، اب حکومت نے صرف چار بڑے افسران کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی،حکومت کی جانب سے دیگر تمام افسران اور ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا، مستقل پراجیکٹ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنا خلاف قانون ہے، مستقل پراجیکٹ کے تمام ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیاجائے۔
ای لائبریری ملازمین