شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کے نیب مقدمات کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کے نیب مقدمات کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

  

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگرز کے نیب مقدمات کی سماعت کے لئے نیا دورکنی بنچ تشکیل دے دیاہے، مسٹرجسٹس مسعود عابد نقوی اورمسٹرجسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دورکنی بنچ تشکیل گیاہے جو13جولائی سے نیب اور فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے،علا وہ ازیں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ پر عدالتی چھٹیوں کے چوتھے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کردیاگیاہے،پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں 6ڈویژن اور 15سنگل بنچ شامل ہیں،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اور مسٹرجسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں،چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ نمبردو میں مسٹرجسٹس ملک شہزاد احمد خان اور مسٹرجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا،ڈویژن بنچ نمبر 4میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید،ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہوگا،دورکنی بنچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے،دو رکنی بنچ میں شامل تمام جج سنگل بنچ میں بھی شامل ہوں گے،صرف سنگل بنچز میں کام کرنے والے ججز میں ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج شامل ہیں۔

بنچ تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -