کراچی میں پہلی بار تھانوں کے اخراجات کیلئے باقاعدہ بجٹ کی منظوری

کراچی میں پہلی بار تھانوں کے اخراجات کیلئے باقاعدہ بجٹ کی منظوری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے تھانوں میں جملہ اخراجات پورے کرنے کے لیے پولیس کو اب شہریوں کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا کیونکہ اس کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار باقاعدہ طور پر بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔تھانوں کے اخراجات کے لیے بجٹ کی منظوری کے بعد رقوم کی براہ راست تھانوں کو فراہمی شروع کی جا رہی ہے۔جیو نیوز کو موصول بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع جنوبی کے ماڈل تھانے کلفٹن کے لیے ایک کروڑ 6 لاکھ 80 ہزار روپے، ضلع شرقی کے ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد کے لیے ایک کروڑ 63 لاکھ 37 ہزار 696 روپے، ویسٹ زون کے لیاقت آباد ماڈل پولیس اسٹیشن کے لیے 97 لاکھ 20 ہزار روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

بجٹ کی منظوری

مزید :

صفحہ آخر -