جماعت اسلامی کاوفاق سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کاوفاق سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ

  

کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روزشارع فیصل پر دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے سامنے کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 26لاکھ صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اس کا لائسنس منسوخ کرکے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔پی ٹی آئی اورایم کیو ایم دونوں کے الیکٹرک کے اتحادی ہیں اور دکھاوے کا احتجاج کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی سماعت میں ہمیں شرکت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

جماعت اسلامی احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -