پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے شوگر ملز مالکان کی چینی رپورٹ پرفوری کارروائی روکنے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے شوگرملزایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل اور اسٹے آرڈر کی درخواست پر وفاق کو نوٹسز جاری کر دیئے، اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، انکوائری کمیشن ارکان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوگر ملز مالکان کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں جس کے بعد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالتی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا انٹرا کورٹ اپیل میں موقف تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اوررپورٹ درست نہیں، کارروائی روکی جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے حکم امتناع کی درخواست میں استدعا کی تھی کہ انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ معطل رکھی جائے۔
شوگرملزایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -