احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کورونا کیسز میں واضح کمی آئی: اسد عمر
لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ عوام نے قواعدوضوابط اوراحتیاطی تدابیرپرعمل کیا جس کے باعث کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں بڑی حدتک کمی آئی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے کوروناوائرس کا پھیلاؤروکنے کے لئے مربوط اقدامات کئے اورعوام کوقواعدوضوابط پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے موثراندازمیں کام کررہے ہیں اور کوروناوائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے حکمت عملی بھی وضع کررہے ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ عوام کوروناوائرس کی وبا ء کے پھیلاؤکوروکنے کے لئے عیدالاضحی کے موقع پرحکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعدوضوابط پرعمل کریں گے۔
اسد عمر