فیصل آباد، وزارت کے بعد فرار ہونے والے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)مختلف مقامات پر پولیس مقابلوں کے دوران چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا جبکہ چار ڈاکو فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرفیصل آباد کے علاقہ میں چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے چار لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فونز چھین لئے،انہی ڈاکوؤں نے پیپلز کالونی سے ایک شہری سے موٹرسائیکل بھی چھین تھی،گشت کے دوران پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو مشکو ک جان کر روکنے کی کوشش کی توڈ اکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی جبکہ دو فرار ہوگے،گرفتار ہونیوالوں زخمی ڈاکو ؤں کی شناخت ارشد اور عبد الرحمان کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جو فیصل آبادپولیس کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تھانہ کوڑیانوالہ کے علاقہ لوہکے کے قریب موٹرسائیکل سوار چارمشکوک افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے اور دو ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔دونوں زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ما نوالہ کے رہائشی عثمان اور عقیل کے نام سے بتائی گئی ہے۔ گرفتار ہونیوالے زخمی ڈاکوؤں سے نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرتے ہوئے متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔علاوہ ازیں ضلع بھر میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 32وارداتوں میں 12 لاکھ روپے سے زائد نقدی وطلائی زیورات، بارہ موٹرسائیکل،قیمتی مویشی، درجن بھر سے زائد موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ڈاکوؤں نے احسان سے دس لاکھ روپے کی نقدی چھین لی، سہیل کے گھر سے سے چالیس ہزار نقدی،طلائی زیورات،قیمتی سامان، عبد الغفار سے بیس ہزارروپے، شہباز سے 45ہزار روپے،موبائل، غلام قادرسے بیس ہزار، موبائل، عامرسے بیس ہزار، موبائل، علی طاہر، مختار،قیصر، طارق کی بہن، فضل الرحمان، عدیل اصغر، منصب، تنویر،جاوید،ڈاکٹرنادیہ اور محمدجاوید سے نقدی، موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ خضر،اکرم اوراعجاز کے قیمتی مویشی،شاہد، محسن، خان شبیر، ندیم، رزاق، محسن خان، کاشف، ذیشان، امین، فیاض علی، عثمان اور طلحہ کی موٹرسائیکلیں چور ی کرکے چلتے بنے۔
ڈاکے