آکسفیم کی تنبیہ وزیراعظم عمران خان کی دوراندیشی کا ثبوت، گورنر سندھ

    آکسفیم کی تنبیہ وزیراعظم عمران خان کی دوراندیشی کا ثبوت، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مقابلہ میں بھوک و افلاس کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس ضمن میں آکسفیم کی تنبیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ بھوک و غربت کے باعث کورونا سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ابتداء سے ہی اس جانب توجہ مبذول کرارہے ہیں کہ ہمیں کور ونا کیخلاف جنگ اور معیشت میں ایک توازن قائم کرنا ہوگا کیونکہ کورونا کے مقابلہ میں خصوصا تیسری دنیا کے ممالک میں بھوک، افلاس اور غربت سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ امید ہے اب وزیر اعظم کے ناقدین کو ان کی دور اندیشی کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کبھی بھی کورونا کے مسئلہ کا حل نہیں تھا۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -