فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے تحفظ پر عالمی بینک کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد(آن لائن) فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے عالمی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ملک محمد صفی نے عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ورلڈ بینک کی پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کردہ ”وی کئیر“ پروگرام کی ستائش کی گئی۔ہیلتھ ورکرز کے تحفظ پرعالمی بینک کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی اور حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد صفی نے کہاکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کا عزم و ہمت کورونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق کورونا کی صورتحال میں تربیت یافتہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی قلت کو اجاگر کیا۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں فیصلہ کیا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کی حفاظت کوہیلتھ پالیسی میں بنیادی اہمیت دی جائے گی۔
ویڈیو کانفرنس