پی آئی اے میں سیاسی بھرتیوں کا گند صاف کر رہے ہیں،شہباز گل

  پی آئی اے میں سیاسی بھرتیوں کا گند صاف کر رہے ہیں،شہباز گل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیازکیخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ مافیاز کیخلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -