اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات میں ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا

        اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات میں ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات میں ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا، گرمیوں کے تعطیلات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سارے ججز کیسسز پر سماعت کریں گے۔ سرکلر کے مطابق 13 جولائی سے 17 جولائی تک کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا، گرمیوں کی تعطیلات میں 7 سنگل بنچز کیسسز کی سماعت کریں گے، تعطیلات کے دوران تین ڈویڑن بنچز کیسسز کی سماعت کریں گے۔ سرکلر کے مطابق ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کیسسز پر سماعت کریں گے، سپیشل بنچ چیف جسٹس کے ہدایت پر جمعرات یا کسی اور کے دن کیسسز پر سماعت کریں، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس غلام احمد قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ ہوگا،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بینچ سماعت کریگا،۔ سرکلر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویژن بینچ ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -