کورونا وبا میں تارکین وطن کی خدمت پر سعودیہ کے شکر گزار ہیں، خالد مجید

کورونا وبا میں تارکین وطن کی خدمت پر سعودیہ کے شکر گزار ہیں، خالد مجید

  

جدہ(محمد اکرم اسد) ہم خادم الحرمین الشریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ کروناء وباء کی صورت میں سعودی حکومت نے نہ صرف اپنے عوام بلکہ یہاں موجود لاکھوں تارکین وطن اور انکے اہل خانہ کا بلا تفریق بھر پور خیال رکھا ہے۔یہ بات جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی اخبارات کے نمائندوں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہی۔ خالد مجید نے کہا کہ سعودی حکومت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں سعودی عوام اور تارکین وطن حکومت کے بتائے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا۔کروناء وبا پاکستان کے قونصلیٹ کے لئے بہت بڑے چیلنجز لایا چونکہ سعودی عرب کے اس مغربی صوبے میں پاکستانیوں کی تعداد تمام دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بعد یہاں رہ جانے والے 500 عمرہ زائرین کی واپسی پی آئی اے اور سعودی ائر لائنز کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ہزاروں پاکستان جو یہاں اپنے مسائل کی وجہ سے ملک جانا چاہتے تھے انکی فہرستں مرتب کی گئیں اور سعودی سول ایوی ایشن کے تعاون سے صرف جدہ قونصلیٹ کے زیر انتظام شہروں سے64 خصوصی پروازوں کے ذریعے 14000 سے زائد پاکستانیوں کوواپس بھیجا گیا اور اب روزآنہ ایک فلائٹ پاکستان جاتی ہے۔ یہ فلائٹس یک طرفہ ہیں جس سے خواہش مند پاکستان جارہے ہیں۔ خالد مجید نے بتایا کہ اب جب سے سعودی عرب میں کرفیو اور پابندیوں میں نرمی آگئی ہے اور معمول کی زندگی شروع ہوگئی ہے، وطن واپسی کا دباؤ بھی کم ہو گیا ہے۔ کورونا کی پابندیوں کے عرصے کے دوران بہت سے پاکستانی کمیونٹی ممبران کو دفاتر کی بندش، ملازمت سے سبکدوشی اور کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے فقدان کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان آزمائشی اوقات میں ہم نے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اور بے سہارا پاکستانیوں میں کھانے کی چیزیں اور راشن بیگ تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

خالد مجید

مزید :

صفحہ آخر -