پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

    پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں زبانی جمع خرچ اور لارے لپوں سے نہیں ذمہ دارانہ طرز عمل سے چلتی ہیں، گڈ گورننس کے دعویداران کی بیڈ گورننس پر غیر جابندار حلقوں کے علاوہ اب عدلیہ بھی مہر تصدیق ثبت کر رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹی انا اور ضد کے اسیر حکمرانوں نے معیشت بدحال کاروبار تباہ کر دیا ہے تبدیلی یہ ہے لوگ ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کردئے گئے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں انسداد بدعنوانی کی بجائے بدعنوانی کا پھیلا اور حجم بڑھتا چلا رہا ہے وزیراعظم کی سرپرستی میں وفاقی کابینہ کے وزرا وزرا اعلی اور پی ٹی آئی عہدیداران کی کرپشن کی داستانیں زبان زر عام ہیں نیر بخاری نے کہا کہ آٹا چینی پٹرول سیکنڈلز میں وزیراعظم کی ۔

پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -