کورونا وائرس، پاکستان میں جون کے دوران عوام نقل وحرکت پر مبنی گوگل رپورٹ جاری

کورونا وائرس، پاکستان میں جون کے دوران عوام نقل وحرکت پر مبنی گوگل رپورٹ ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران جون کے مہینے میں عوامی نقل وحرکت میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی دیکھی گئی۔معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں ماہ جون میں عوامی نقل و حرکت پر مبنی کمیونٹی موبلیٹی رپورٹ جاری کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہونے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔اس رپورٹ میں گوگل نے ماہ جون کے لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیشنز، کام کی جگہوں، تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوامی نقل و حرکت کا جائزہ لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران جون کے مہینے میں عوامی نقل وحرکت میں مجموعی طور پر 36 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے مراکز یعنی بس اسٹاپس اور اسٹیشنز پر لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب گوگل موبلیٹی رپورٹ جون 2020 کے مطابق ریسٹورینٹس، کیفے، شاپنگ سینٹرز، تھیم پارکس، میوزیم، لائبریریاں اور سنیما گھروں میں عوام کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپر مارکیٹوں، منڈیوں اور فارمیسی جیسے مقامات کی نقل و حرکت کے رجحانات میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ پارکوں، ساحل اور دیگر عوامی مقامات پر نقل و حرکت کے رجحانات میں 17 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں مقامات پر عوام کی تعداد گوگل میپ کے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بتائی گئی ہے۔

گوگل رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -