ای او بی آئی پنشنرز کو یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری پر مزید رعایت کیلئے سہولت کارڈ کا آغاز

ای او بی آئی پنشنرز کو یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری پر مزید رعایت کیلئے سہولت ...

  

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی ملازمین کے پنشن 6ہزار سے بڑھا کر ساڑ ھے آٹھ ہزار تک لے گئے ہیں،سہولت کارڈ سے ملازمین کو ایک ہزار روپے بچیں گے،اس کارڈ سے 80 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، یہ وزیر اعظم کی مدینہ کی ریاست کے وژن کے عین مطابق ہے۔ جمعہ کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین علی خان اور چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقر نین علی خان نے کہاکہ وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ ہم کم آمدنی والے طبقے کیلئے راشن رعایتی قیمتوں پر دیا جائے، ای او بی آئی کیلئے ہم نے سہولت کارڈ کا آ غا ز کیا ہے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین علی خان نے کہاکہ ای او بی آئی ملازمین کو آٹا، چینی چاول گھی اور دالیں رعایتی نرخ پر دیں گے، یوٹیلیٹی سٹور ز سہولت کارڈ کے ذریعے شفافیت کو مد نظر رکھا جا ئے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز آئی ٹی پر پچھلے ایک سال سے کام کررہی ہے۔ اس موقع پر زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا مشکل وقت میں عوام کو سب سے زیادہ فائدہ اس کے ذریعے ہوگا۔ کل پانچ ضروری اشیاء پر رعایت دی جائیگی، پنشنرز ہمیشہ ای او بی آئی کیساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہاکہ آٹے کی کم قیمتوں پر دستابی ہمارے لیے چیلنج بن گیا ہے، پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت 60 روپے بڑھانے کی منظوری دی ہے، وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

سہولت کارڈ آغاز

مزید :

صفحہ آخر -