اسد قیصر نے صحافیوں کو تنخواہوں میں تاخیر اور پرامن احتجاج پر تشدد کی رپورٹس طلب کرلیں
اسلام آباد (این این آئی)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافیوں کو تنخواہوں میں تاخیر اور پرامن احتجاج پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دور ان وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ صحافیوں نے تنخواہوں کی تاخیر پر پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا ہے،اس معاملے کو وزارت اطلاعات کو بھجوایا جائے اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کو اس پر اقدام اٹھانے کی ہدایات کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ چند روز قبل ایک فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے اس پر بھی صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں، اس معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی جائے تاکہ صحافی برادری کی تشفعی ہوسکے،ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں معاملات کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجواتے ہوئے رپورٹ دینے کی ہدایات کردیں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
اسد قیصر