سینٹرل جیل کراچی میں 300سے زائد قیدی کورونا میں مبتلا

  سینٹرل جیل کراچی میں 300سے زائد قیدی کورونا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کے شکار قیدیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی جس میں سے 780 صحت یاب ہوگئے جبکہ 300 سے زائد اب تک وائرس میں مبتلا ہیں۔ سندھ بھر کی جیلوں میں یہ تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اب تک محفوظ ترین جیل ہے جہاں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے سندھ بھر کی جیلوں میں بھی پنچے گاڑ لیے،سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس کے اب تک 1091 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 310 قیدی اب بھی وائرس میں مبتلا ہے جنھیں جیل میں قائم قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے، ایک قیدی انتقال کرچکا،780 صحت یاب ہوچکے،اسی کے ساتھ ساتھ سینٹرل جیل میں تعینات عملے کے دو سو چھ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 17 ٹیسٹ پوزیٹو عملے کے 15 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے،دو اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں۔
کراچی جیل

مزید :

صفحہ آخر -