مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل جھوٹا، نوا ز شریف سے کوئی رابطہ ہوا نہ کرنے کا ارادہ: جہانگیر ترین

مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل جھوٹا، نوا ز شریف سے کوئی رابطہ ہوا نہ کرنے کا ارادہ: ...

  

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہو ا نہ کرنے کا ارادہ ہے، کل بھی عمران خان کیساتھ تھا آج بھی انہی کیساتھ ہو ں،نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کامیڈیا سیل بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے نواز شریف کیساتھ ملاقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ تے ہو ئے اپنے ایک بیا ن میں کہا میڈیا کی خبریں چل رہی ہے کہ میں نے نواز شریف سے ملا قات کا پیغام بھجوایا ہے جس میں کو ئی صداقت نہیں میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں، شریف خاندان کیخلاف عمران خان کیساتھ مل کرجدوجہد کی،میں ایسی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔جہانگیر ترین نے کہا ڈوبتی کشتی کے سہارے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے،میں کل بھی وزیراعظم عمران خان کیساتھ تھا آج بھی ان کے وژن کیساتھ کھڑا ہو ں، عمران خان ایک سچے اور ایماندار لیڈر ہیں، ساری اپو زیشن مل کر بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ میری پوری کوشش ہوگی تحریک انصاف کیساتھ رہوں۔واضح رہے گذ شتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ آخر -