افغانستان،بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق

  افغانستان،بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق

  

کابل(این این آئی)افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل کے دارالخلافہ قلات میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز دوپہر صوبہ زابل کے دارالخلافہ قلات شہر کے جنوبی علاقہ میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر تین بچے جاں بحق اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ بیان میں واقعہ کی زمہ داری عسکریت پسندوں پر ڈال دی گئی ہے جبکہ تاحال کسی تنظیم نے واقعہ کے بارے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

بارودی سرنگ

مزید :

صفحہ آخر -