پاکستان سے کورونا برطانیہ منتقلی کا دعوی غلط نکلا،صرف 30کیس تھے

پاکستان سے کورونا برطانیہ منتقلی کا دعوی غلط نکلا،صرف 30کیس تھے

  

لندن (آئی این پی)برطانیہ میں 50فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا۔ برطانوی اخباروں نے صرف 30کیسز کی بنیاد پر پاکستان پر من گھڑت الزام لگایا تھا۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو سرکاری فنڈ پر چلنے والے ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کی طرف سے پاکستان سے متعلق اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔جس میں کہا گیا کہ ٹیلی گراف کو بتایا تھا کہ صرف 30کیس پاکستان سے آئے، لیکن شاید اخبار نے خبر میں مصالحہ رکھنے کے لیے یہ بات شائع نہیں کی۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کے مطابق ایسی ہی خبریں دی سن اور ڈیلی میل نے بھی شائع کی تھیں۔ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ اور افضل خان کی سخت تنقید کے بعد اخبارات نے صرف ہیڈلائنز میں تبدیلی کی، باقی خبر ویسی ہی رکھی۔

دعویٰ غلط

مزید :

صفحہ آخر -