18ویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں،ترمیم ہوسکتی ہے،طارق حسن

  18ویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں،ترمیم ہوسکتی ہے،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فخر ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) حکومت میں رہتے ہوئے حقیقی و مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ملک کو درپیش کوئی بھی سیاسی مذہبی عوامی مسئلہ ہو مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی طارق بشیر چیمہ سمیت اراکین اسمبلی و عہدیداران اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں جمیعت علمائے اسلام(ف)کی جانب سے منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان کے ہمراہ کنور ارشد علی خان بھی تھے محمد طارق حسن نے کہا حکومت نے اگر قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کی بات کی تو ہمارے کردار سے سب واقف ہیں مسلم لیگ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ناموس صحابہ و اہلبیت اور امہات المومنین یا متنازعہ کتابوں سمیت ہر غلط عمل کی نشاندہی کرتی رہ اور مسلم لیگ ہی اسلامی اصولوں کا تحفظ کرتی ہے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بل منظور کروایا اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر دو ٹوک بات کی

مزید :

صفحہ آخر -