بجلی چوروں کیخلاف گرینڈآپریشن، 40کنکشن منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ

بجلی چوروں کیخلاف گرینڈآپریشن، 40کنکشن منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، گلشن راوی، نواں کوٹ،بند روڈ، ڈھولنوال،چوبرجی پارک،فیض پور، فیصل پارک،علی پارک، شاہدرہ، جیا موسیٰ، امین پارک،کریم پارک، بیگم کوٹ، قلعہ محمدی، بلال گنج، شیراں والا، شاہ عالم گیٹ،بھاٹی گیٹ، داتا نگر، شاد باغ،چاہ میراں، وسن پورہ، اورشرقپور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل 1772کنکشن چیک کئے گئے،40 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 25میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 03ڈسپلے واش،02ڈسپلے اوپن، 1میٹرباڈی ری پیسٹ، 03میٹرٹمپرڈ،04میٹر ڈیڈ سٹاپ جبکہ02 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے85,737یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -