حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے،زرقا تیمور
لاہور(پ ر)ترجمان پنجاب حکومت و ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر ی بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ماضی کی کرپٹ حکومتوں ناقص کارکردگی اور لوٹ مار کی سزا آج قریب عوام بھگتنا پڑرہی ہے تمام تر چیلنجز کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
، اداروں میں اصلاحات کر کے انہیں مضبوط بنائیں گے اور چوروں اور ڈکیتوں سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی امانت کی ضامن ہے اور آج ملک میں امانت اور دیانتدار قیادت موجود ہے۔