تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئندہے،میاں جاوید

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئندہے،میاں جاوید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے گھرو ں میں بچوں کے فارغ بیٹھنے سے اُن کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ ملک وقوم کو ترقی خوشحالی روشنی بہتری کی ڈگر پر لانے کیلئے حکومت تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے ۔ تعلیمی ادارے کھلیں گے تو نئی نسل زیو رتعلیم سے آراستہ ہوکر ملک وقو م کے در ودیوار سنوارنے کیلئے اپنی خدما ت سرانجام دیں گے۔

تعلیمی نظام کاشفافیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہی ملکی تقدیر کو بدل کر نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -