سنی تحریک کل مہنگائی،بیروزگار ی کے خلاف احتجاج کرے گی
لاہور(پ ر)سنی تحریک کے زیر اہتمام مہنگائی، بیروز گاری،دین مخالف حکومتی پالیسیوں اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف کل دوپہر 3 بجے احتجاج ہو گا۔احتجاج کی قیادت سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی، ضلعی صدر علما ء بورڈ صا حبزا دہ عبداللہ ثاقب،سٹی صدر علماء بورڈ علامہ ربنواز حقانی، اراکین رابطہ کمیٹی محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،علامہ غلام محی الدین جلالی سمیت قائدین سنی تحریک وعلماء ومشائخ اہلسنت کریں گے۔