چوہنگ کے بازاروں میں ناقص سکیورٹی، تجاوزات کی بھر مار، عوام پریشان

  چوہنگ کے بازاروں میں ناقص سکیورٹی، تجاوزات کی بھر مار، عوام پریشان

  

چوہنگ (نامہ نگار) انتظامیہ کی لاپرواہی یا توجہ نہ دینے کی وجہ سے چوہنگ کے بازاروں کا براحال، سیکیورٹی کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں،مین بازار سمیت گردونواح میں سٹریٹ لائٹس موجود ہی نہیں،رات کو بازار تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں، دوکانداروں نے دکانوں کے باہر ریڑھیاں لگوا رکھی ہیں جس سے بازار میں ٹریفک اکثر جام رہتی ہے۔کرونا وائرس کے باوجود بازاروں میں رش رہتا ہے اوپر سے ماسک اور سینیٹائزر کے اصولوں پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔سماجی رہنماؤں کے مطابق ٹائیگر فورس بازاروں میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے مگر چوہنگ مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ جب سے تعینات ہوئے ہیں ایک مرتبہ بھی چوہنگ نہیں آئے نا کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ چوہنگ پر توجہ دی جائے اور کم از کم بازاروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -