راولپنڈی چیمبر اور وی ایکسپو کے درمیان آن لائن ایکسپو کا معاہدہ

راولپنڈی چیمبر اور وی ایکسپو کے درمیان آن لائن ایکسپو کا معاہدہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے معاہدے پر دستخط کیے اور مستقبل میں اکٹھے مل کر کام کرنے کا عزم کیا اس موقع پر وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ کورونا کے موجودہ حالات میں ورچوئل ایکسپو پاکستانی پراڈکٹس کو قومی اور بین اقوامی سطح پر متعارف کروانے کا ایک آسان، محفوظ اور موثر ذریعہ ہے وی ایکسپو کے ذریعے لوگ گھر سے نکلے بغیر اپنے موبائل لیپ ٹاپ کے ذریعے ایکسپو اٹینڈ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل ایکسپو وزیٹرز اور سٹال لگانے والے (exhibitors) دونوں کے لیے فائدہ مند ہے یاد رہے اس جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل راول ایکسپو کا آغاز سات اگست کوہو گا جو ۱۶ سولہ اگست تک جاری رہے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -