پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے 11افسران اور آفیشلز کے تبادلے

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے 11افسران اور آفیشلز کے تبادلے

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 11 افسران اور آفیشلز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔ سروس سنٹر انچارج آصف اقبال کو بھکر سے میانوالی تعینات کر دیا گیا۔محمد اقبال کو میانوالی سے ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔تقرری کے منتظر علی حسن شیرازی کو بھکر تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بابر علی کا وہاڑی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبادلہ اور جاوید اقبال کو جڑانوالہ سے لاہور کینٹ سنٹر تعینات کر دیا گیا۔لینڈ ریکارڈ افسر شائستہ بخت کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جڑانوالہ تبادلہ اور سرور ثاقب کو دیپالپور اراضی ریکارڈ سنٹر سے لاہور شالیمار سنٹر تعینات کر دیا گیا۔اے ڈی ایل آر عاشی آصف کو لاہور شالیمار سے پی ایل آر اے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -