جلو پارک میں بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی،طارق بسراء

  جلو پارک میں بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی،طارق بسراء

  

لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے بوٹینکل گارڈن جلو پارک کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون 1 اختر محمود، ڈائریکٹرزون 5 مصباح ڈار، ڈائریکٹر انجینئر نگ اویس اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے افسران اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں اور انہوں نے میاں واکی منصوعی جنگل کیلئے متعین جگہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ بوٹینکل گارڈن جلو پارک میں شہریوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -