پیپلز پارٹی18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دے گی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی18ویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دے گی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی مرضی کی جے آئی ٹی رپورٹس بنا کر پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو دباؤ میں لا کر ان سے آٹھارویں ترمیم سے دستبرداری کااعلان کروانا چاہتے ہیں لیکن ان قوتوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ ان کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ ڈرنے والی نہیں ہے۔ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر اٹھارویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -