تحصیل سطح پرموبائل سکول کھولنے کا فیصلہ، 50ملین لاگت آئیگی

تحصیل سطح پرموبائل سکول کھولنے کا فیصلہ، 50ملین لاگت آئیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو افسر ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کی دس تحصیلوں میں موبائل سکول کھولنے کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں، مذکورہ ٹینڈر موبائل سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے استعمال میں لائی جانے والی دس بسوں کی فراہمی سے متعلق ہیں، بتایا گیا ہے کہ موبائل سکول دو مراحل میں کھولے جائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کی پانچ تحصیلوں میں ایک ایک موبائل سکول کھولا جائے گا اس مقصد کے لئے حاصل کی جانے والی بسوں میں سے ہر ایک بس میں 30، 30 بچوں کے بیٹھنے کی جگہ ہو گی جبکہ باقی پانچ موبائل سکول دوسرے مرحلے میں کھولے جائیں گے، 50 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شہر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے کھلنے سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔