صنعتی سیکٹر کا ملکی معیشت اور ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

صنعتی سیکٹر کا ملکی معیشت اور ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسویسی ایشن کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر کا ملکی معیشت اور ترقی میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صنعتکاروں نے ملک وقوم کیلئے ہر مشکل وقت میں دل کھول کر اپنی محبتوں کا اظہار کیا ہے۔ ملکی اقتصادی صور ت حال کی حالیہ دنوں مشکلات اور کاروباری طبقے کی زبوں حالی پر حکومتی عدم توجہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسویسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صنعتی شعبے کو توانائی سیکٹر میں خصوصی ریلیف دیا جائے۔ صنعتی شعبے سے جُڑے لاکھوں خاندان، کارکن، محنت کش، مزدور، سب ہی اس مشکل صورت حال میں ذہنی تذبذب کا شکار ہیں۔ حکومت تجارتی شعبے سے مثبت نتائج لینے کیلئے فی الفور اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -