سید منور حسن پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے،دردانہ صدیقی

سید منور حسن پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق منور حسن نے اتحاد امت، اقامت دین اور دفاع پاکستان کے محاذ پر شمشیر بے نیام کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منور حسن نے اپنی پوری زندگی حق بات کہتے ہوئے گزاری وہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا درد رکھتے تھے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق کے زیر صدرات سید منور حسن کی یاد میں آن لائن تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے کیا۔ سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ راسخ الایمان تھے،انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ اقامت دین کو اپنا کیرئیر بنائیں۔
ڈائریکٹر الخدمت کلثوم رانجھانے کہاکہ تنظیم کی مضبوطی،اور استحکام میں محترم منور حسن کا بڑا حصہ ہے۔ناظمہ بشری صادقہ،عافیہ سرور،ناظمہ فیصل آبادفوزیہ محبوب،عائشہ سہیل،طیبہ، امت الرقیب نے بھی خطاب کئے