کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں،پروفیسرملک عامر

کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں،پروفیسرملک عامر

  

لاہور(پ ر)یونائٹیڈ نیشن Habitat کی جانب سے پروفیسر ملک عامر خان سمیت 4 رکنی وفدنے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، وفد میں پروفیسر ملک عامر خان کنسلٹنٹ یو این Habitat، سی او میونسپل کارپوریشن لاہور علی بخاری، ڈپٹی ایم ڈی واسا اسلم نیازی شامل تھے۔دورے کا مقصد کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو جانچنا تھا اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن سہیل انور ملک اور اسسٹنٹ مینجر آپریشن حمزہ بن مسعود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جی ایم آپریشن سہیل انور کی جانب سے وفد کو کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -