علماء کا اسلام وکشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کے خلاف مظاہرہ

علماء کا اسلام وکشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور (پ ر)چاروں مسالک علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے دنیامیں مکہ ومدینہ کے بعداسلام کے نام پربننے والی واحددوسری اسلامی مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی تشخص اور کشمیر کاز کونقصان پہنچانے کی ناپاک مہمات کیخلاف اجتماعات جمعہ پرشدیداحتجاج کیااورکہاکہ اسلام وملک دشمن اور قادیانیوں کی حمایت یافتہ این جی اوز کی ہندومندرتعمیر کی حمایت میں مظاہرہ مظلوم کشمیری وبھارتی مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔

اوراسلام وآئین پاکستان کی کھلم کھلا دھجیاں اُڑائیں علماءِ ورلڈپاسبان ختم نبوت نے کہاکہ قادیانی اوراین جی اوز کی اسلام وملک دشمن سرگرمیاں ناقابل برداشت اورملکی سلامتی کیخلاف سازش ہیں حکومت ایسی ناپاک سرگرمیاں روکے ورنہ دینی قوتیں میدان میں نکل آئیں گی۔پیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان،پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی۔مفتی عاشق حسین رضوی،مولانامحمداسلم ندیم،قاری محمدحنیف حقانی،پیرطارق محمودنقشبندی اورقاری محمدمنسوب رحیمی نے اپنے بیانات میں کہاکہ ہندومندرکاشوشہ اس وقت چھوڑاگیاجب دہشتگردمودی سرکارکشمیراوربھارت میں مظلوم مسلمانوں کاخون بھارہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -