مسلم لیگ(ن) ملک کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں ہونے دیگی،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی آپ نااہل ہیں ہم آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اب آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔
، مسلم لیگ(ن)اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی،مسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ددوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حلقہ میں عوام کو احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔