کورونا سے تباہ حال معیشت کو حکومت سے ریلیف ملنا ناگزیر ہے
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیاسیکرٹری کاشف امین نے کہاہے کہ کورونا وائر س کی تباہ حال ملکی معیشت کو حکومت کی جانب سے ریلیف ملنا انتہائی ناگزیر ہے۔حکومت ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور متاثر کُن نتائج کے حصول کیلئے توانائی کی قیمتوں کو گراف نیچے لے کر آئے۔ صنعتوں کو ریلیف ملنے اور پیدواری لاگت نیچے آنے براہ راست اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے اور ملک میں مہنگائی کم ہوگی جس سے غربت میں بھی کمی آئے گی۔