تاجر حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں،عمر جاوید

  تاجر حکومتی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں،عمر جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمرجاوید بٹ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے بازاروں اور مارکیٹوں میں تاجر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں۔ ماسک، سنٹائزراور سماجی فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

حکومتی ہدایات پر عملدرآمد انسانی زندگی کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری اور ناگزیر ہے۔ حکومت تاجروں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے مخصوص دورانئے کیلئے کاروبار کی بجائے چوبیس گھنٹے دکانیں کھولنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ کاروباری سرگرمیاں کھل کر ہونے سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا اور تاجروں کے معاشی حالا ت بھی بہتر ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -