جے یو پی کا تعزیتی سمینار آج ہو گا

جے یو پی کا تعزیتی سمینار آج ہو گا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام مناظر اسلام علامہ عبدالتواب صدیقی،پیر سید کبیر علی شاہ چورہ شریف،مفتی محمد خان قادری،علامہ پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی، مولانا تاجورنعیمی، تحریک ختم نبوت کے رہنما مفتی عبدالحلیم ہزاروی،اُستاذالعلماء علامہ عبدالرزاق بتھرالوی، علامہ غلام محمد سیالوی،جے یو پی کے رہنماؤں نور احمد صدیقی اور ماسٹر غلام محمد کی اسلامی تعلیمات،ختم نبوت اونفاذ نظام مصطفےٰ ﷺکیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تعزیتی سیمینار آج بعد نماز عشاء جامعہ المرکزالاسلامی مین والٹن روڈ پر منعقد ہو گا۔

تعزیتی سیمینار سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، حافظ نصیر احمد نورانی،صاحبزادہ علامہ محمد فاروق قادری، مولانا ظل عمر صدیقی، مفتی تصدق حسین، مفتی جمیل رضوی،مولاناحافظ سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،قاری لیاقت علی،مولانا حاجی شوکت اور دیگر رہنما ء خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -