قیام پاکستان کیلئے مادرملت کا کردار ناقابل فراموش ہے،رانا اختر

  قیام پاکستان کیلئے مادرملت کا کردار ناقابل فراموش ہے،رانا اختر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے مادر ملت فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہاکہ قیام پاکستان کے لئے مادرملت فاطمہ جناح کا کردار ناقابل فراموش ہے، انہوں نے مسلم خواتین میں سیاسی اور حقوق کے بار ے میں آگاہی دی، فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح کا تحریک پاکستان میں بھرپور ساتھ دیا اور ہرقدم پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

، انہوں نے کہاکہ ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے انہیں مادرملت کا خطاب دیا گیا، ان کی خدمات پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے، دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -