سیاسی پارٹیوں نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی،الطاف شاہد

  سیاسی پارٹیوں نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیاں آپس میں الجھنے کی بجائے اپنی توپوں کارخ دشمن ملک کی طرف موڑیں۔پی ایس پی کے سوا وفاق اوراپوزیشن سمیت کسی صوبائی حکومت نے کشمیریوں سمیت بھارت کے معتوب ومغلوب مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔

،پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) والے ریاست کی بجائے اپنی اپنی سیاست بچا نے کیلئے سرگرم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری الطاف شاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار کے ساتھ ملک میں بحرانوں کاسونامی آیا۔حکمران توانائی بحران دورکرنے کیلئے توانائیاں صرف کریں۔پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی سیاست کامحور ان کی پارٹی قیادت ہے،ان تینوں پارٹیوں کوعوام اورانہیں درپیش مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال واحد سیاستدان ہیں جو اس وقت ملک میں متحرک اپوزیشن قائد کا کردار اداکررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -