والٹن روڈ کا گندا نالہ تعفن پھیلانے لگا،اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار

والٹن روڈ کا گندا نالہ تعفن پھیلانے لگا،اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیس اینڈ جسٹس سو سا ئٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین میاں نعیم الدین کی صدارت میں ہوا جس میں صدر ڈاکٹر مظہر اقبال سیکرٹری جنرل جاویدسراج،نائب صدر رانا محمد انیس،کوآڈینیٹرقادر بخش، میاں قیصر نعیم،جہانگیر مغل، عامر مغل سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے والٹن روڈ سے گزرنے والے گندے نالے سے اُٹھنے والے تعفن کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں موذی امراض پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے کوڑے سٹاپ سے ورکشاپ سٹاپ تک گندے نالے پر چھت ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ والٹن روڈسے منسلک پیر کالونی، قادری کالونی، مدینہ کالونی، شاہین کالونی،فاروق کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، لٹکتی ہوی بجلی کی تاروں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں نے شہریوں کاجینا محال کر رکھا ہے۔ جاویدسراج نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود شہری صفائی،پینے کے صاف پانی اورنکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -