فیروز پور روڈ،شادمان اور گلبرگ میں 8غیر قانونی تعمیرات مسمار

فیروز پور روڈ،شادمان اور گلبرگ میں 8غیر قانونی تعمیرات مسمار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے پولیس اور انفورسمنٹ سکوارڈ کے ہمراہ فیروز پور روڈ‘شادمان اور گلبر گ میں آپر یشن کر کے متعدد عمارتیں مسمارا ور سربمہر کر دیں۔کچا جیل روڈ پر تین عمارتیں مسمار کردی گئیں۔پرانا کاہنہ میں ملک آئرن سٹور مسمار کردیا گیا۔فیروز پور روڈ پر غیرقانونی ہال مسمار کردیا گیا۔گجومتہ سٹاپ پر ایک اور غیر قانونی ہال مسمار کر دیا گیا۔گلبرگ میں دکان سربمہر کردی گئی۔ شادمان میں لینڈ یوز میں غیرقانونی تبدیلی پر دکان سربمہر کر دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -