قوم کو لوٹنے والے عمران خان کے بیانیے کامذاق اڑا رہے ہیں،رضوانہ غضنفر

قوم کو لوٹنے والے عمران خان کے بیانیے کامذاق اڑا رہے ہیں،رضوانہ غضنفر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انساف کی انفارمیشن سیکرٹری سینٹرل پنجاب رضوانہ غضنفر نے کہاہے کہ دنیا عمران خان کے بیانیے کو سراہ رہی ہے اور قوم کو گزشتہ تین دہائیوں تک لوٹنے والے آج بھی عمران خان کے بیانیے کا مذاق بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا دنیا بھر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ لوگ کورونا کی بجائے بھوک سے زیادہ مریں گے یہ بیانیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس وقت دیا جب کورونا اپنے پنجے دنیا بھر میں جما رہا تھا۔آج دنیا بھر کی تنظیمیں اس بار کا اعتراف کر چکی ہیں کیونکہ کورونا کے باعث برازیل،بھارت اور افریقہ میں اموات بھوک کے باعث زیادہ ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ عوام میں پبلک کر کے حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -