بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)بلین ٹری منصوبے کی انکوائری کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلین ٹری منصوبے کی شفاف انکوائری کرائے جائے۔بلین ٹری منصوبے پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

بلین ٹری منصوبے کے تحت لگنے والے اکثر پودے نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سوکھ گئے ہیں۔پنجاب کو سرسبز بنانے کا خواب فوٹو سیشن کی حد تک محدود رہا ہے۔یہ ایوان بلین ٹری منصوبے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر شک و شبہات کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بلین ٹری منصوبے کی انکوائری تین ماہ میں مکمل کی جائے اور اس کی ناکامی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -