سردار محمدعبدالقیوم خان تحریک آزادیئ کشمیر کے سرخیل تھے،سردار ساجد
لاہور(پ ر) مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان تحریک آزادیئ کشمیر کے سرخیل تھے جو زندگی کی آخری سانس تک کشمیر کی مکمل آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاقِ کشمیر کے مشن پر کاربند رہے۔ان کی زندگی کا واحد اعلیٰ و ارفع مقصد تکمیل پاکستان کے خواب کو تعبیردلانا تھا ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے جموں وکشمیرلبریشن سیل کشمیرسنٹر لاہور کے زیراہتمام سابق وزیراعظم و صدرآزادکشمیرسردارمحمدعبدالقیوم خان کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے انچارج کشمیر سنٹر لاہور سردار ساجد محمود، صدر جموں وکشمیر وکلاء محاذ سید منظور حسین گیلانی، نائب صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ راجہ محمد اشرف ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر پاکستان انسانی حقوق پارٹی راجہ محمداختر، سینئروکلاء رہنما مرزاعبدالرشید جرال، ممبر سپریم کونسل جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ سردار محمد انور خان، امیرجماعت اسلامی آزادکشمیر لاہور ڈویژن خوشحال شاہین‘صدر جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر لاہور ڈویژن شمس الرحمان و دیگر نے خطاب کیا۔
اور سابق سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان آغا رب نواز درانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردارمحمدعبدالقیوم خان نے تحریک آزادیئ کشمیرمیں کلیدی کردار اداکیا اور پھر وہ ساری زندگی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مگن رہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمدعبدالقیوم خان کی زندگی مسلسل جدوجہد سے عبارت اور نوجوان نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے