بلدیاتی ادارے شہری مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  بلدیاتی ادارے شہری مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے ملک کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کے حل کیلئے ناگزیر ہیں پوری دنیا میں لوکل گورنمنٹ کے ذریعے سے شہریوں کو صاف ستھری اور محفوظ زندگی گزارنے کے موقع فراہم کئے جاتے ہیں،جماعت اسلامی مقامی حکومتوں کے نظام پر پختہ یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی وسطی اور شمالی لاہور کے صوبائی و بلدیاتی امیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی و سابق یوسی ناظم عامر نثار خان، سابق ایم پی اے چوہدری محمد شوکت و دیگر نے شرکت کی۔

، جے آئی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور شہر لاہور سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار شاہد نوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سابق یوسی ناطم ملک محمد منیر، طالب علم رہنما جبران بٹ، علی عمران سمیت دیگر امیداران قائدین نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -