انتشار پھیلانے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،اسلم صدیقی
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائیگا، توہین اہل بیت و اصحاب رسول کرنے والے مجرموں کو پاکستانی قانون کے مطابق سزا دے جائیان خیالات کااظہارانہو ں نے پاکستان علما ء کونسل کے وفد سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ عوام الناس انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔ قربانی پر پابندی نہیں، احتیاطی تدابیر پر عوام الناس عمل کریں اور نفلی قربانی کے پیسے مستحقین میں تقسیم کردیں۔ انہو ں نے کہاکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ وارانہ تشدد، قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے اور تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کی قیادت اس سے مکمل اعلان برات کر یں۔انہو ں نے کہاکہ شر انگیز اور دل آزار کتابوں، پمفلٹوں، تحریروں کی اشاعت، تقسیم و ترسیل نہ ہو، اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد پر مبنی کیسٹوں اور انٹر نیٹ ویب سائیٹوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔